بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، سید علی گیلانی

سری نگر ۔ 2 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاںقربان کر رہے ہیں لہذا یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے عظیم شہداءکے مشن کو اس کے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھیں۔ انہوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پیر کے روز ضلع پلوامہ …

سری نگر ۔ 2 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاںقربان کر رہے ہیں لہذا یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے عظیم شہداءکے مشن کو اس کے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھیں۔ انہوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پیر کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں سمیر احمد بٹ، عاقب احمد وانی اور شاہد احمد بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے شہید سمیر احمد کی نماز جنازہ کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اور مقدس مقصد کیلئے اپنی جانیں لٹانے والے مرتے نہیں بلکہ شہادت کا عظیم درجہ پا لیتے ہیں۔

مزید خبریں