بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے شملہ معاہدہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بیرسٹر فروغ نسیم

83
وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ممبران پاکستان بار کونسل چوہدری اشتیاق احمد خان اور منیر کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے شملہ معاہدہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،پاکستان کے پاس مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بہت سے آپشن موجود ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا تو یہ طے ہوا تھا کشمیر کو دونوں ممالک الگ رکھیں گے اپنے ساتھ الحاق نہیں کریں گے اب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اورشملہ معاہدے سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس کشمیر کے حوالے سے بہت سے آ پشن موجود ہیں وقت آنے پر اسے استعمال کرے گا۔