بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی رح کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا

278
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی رح کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا ہے ۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔تمام زائرین کی انڈیا میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کر دی ہے ۔ سیکورٹی رسک کے باعث وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی ہے۔

پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں 19 تا 26 ستمبر شریک ہونا تھا۔بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا ہے ۔