سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھانے کی تصدیق کر دی

State Bank

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھانے کی تصدیق کر دی ہے۔

اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ڈپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں اور ایس ایف ڈی کے3 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی معیاد 5 دسمبر 22 کو پوری ہورہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔نومبر 2021 میں سعودی عرب جس کی نمائندگی ایس ایف ڈی اور حکومت پاکستان جس کی نمائندگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی جس کے تحت ایس ایف ڈی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔