تین روزہ خصوصی قومی پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔مہم کے دوران ضلع بھر میں7 لاکھ 77ہزار710 کم سن بچوں کو پولیوسے بچاؤکےقطرے پلائےجائیں گے
تین روزہ خصوصی پولیو مہم شروع 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
ملتان۔ 21 ستمبر (اے پی پی):تین روزہ خصوصی قومی پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔مہم کے دوران ضلع بھر میں7 لاکھ 77ہزار710 کم سن بچوں کو پولیوسے بچاؤکےقطرے پلائےجائیں گے۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرفیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران مہم کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ پولیو مہم کے پہلے روز 3 لاکھ بچوں کو پولیو کےقطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے، جبکہ مہم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 77 ہزار 710 بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے بھرپوراقدامات کریں اورکوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی پولیو مہم کے لیےمجموعی طور پر4 ہزار399 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان میں 4 ہزار 21 موبائل ٹیمیں، 230 فکسڈ ٹیمیں اور148 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، جبکہ فکسڈ ٹیمیں مقررہ مراکز اور ٹرانزٹ ٹیمیں اہم آمدورفت کے مقامات پرفرا ئض انجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مہم کی نگرانی کے لیے 833 ایریا انچارجز اور 135 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ جنرل بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ اور دیگر اہم مقامات پر خصو صی پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ سفر کرنے والے خاندانوں کے بچوں کو بھی ویکسین کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔








