پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا

لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز مائیک ہیسن، ایشلے نوفکے اور منصور امجد کی نگرانی میں مختلف مشقیں کیں۔ ٹریننگ سیشن کے دوران فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی کی۔چار روزہ کیمپ24 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا، جس کے دوران کھلاڑی ایشین گیمز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔