سوات میں انسداد پولیومہم شروع، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کا مختلف علاقوں میں فیلڈ پولیو ٹیموں کا دورہ

صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

پشاور۔ 21 ستمبر (اے پی پی):صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مہم کے پہلے روز تمام تحصیلوں میں پولیو مارننگ اسمبلیز کا انعقاد کیا گیاجبکہ پولیو ٹیمیں سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ بروقت اپنے مقررہ علاقوں میں پہنچ کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ احسان الرحمٰن نے مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں میں فیلڈ پولیو ٹیموں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو قطرے پلانے کے عمل، ٹیموں کی موجودگی، کوریج و فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور عملے کو ذمہ داری اور جانفشانی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔