بھارت نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر391 رنز بنا لئے

100
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

چنائی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) لوکیش راہول کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے چنائی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے86 رنز درکار ہیں، اوپنر لوکیش راہول نے 199 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، پارتھیو پاٹیل 71 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، کرن نائر 71 اور مرلی وجے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چنائی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 60 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو لوکیش راہول 30 اور پارتھیو پاٹیل 28 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے،