اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):بھارت ٹیکنیکل فراڈ اور دھوکے بازی میں عالمی سطح پر بدنام ہو گیا ۔ منظم نیٹ ورکس کے ذریعے بھارت پوری دنیا میں تکنیکی معاونت کے نام پر سکیمر کلچر کو فروغ د ے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کینیڈا کے ایک 33 سالہ بھارتی شہری کو تکنیکی معاونت کے نام پر فراڈ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے …
بھارت ٹیکنیکل فراڈ اور دھوکے بازی میں عالمی سطح پر بدنام ہو گیا ۔ منظم نیٹ ورکس کے ذریعے سکیمر کلچر کو فروغ د یا جا رہاہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):بھارت ٹیکنیکل فراڈ اور دھوکے بازی میں عالمی سطح پر بدنام ہو گیا ۔ منظم نیٹ ورکس کے ذریعے بھارت پوری دنیا میں تکنیکی معاونت کے نام پر سکیمر کلچر کو فروغ د ے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کینیڈا کے ایک 33 سالہ بھارتی شہری کو تکنیکی معاونت کے نام پر فراڈ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے جس سے بھارت کی تکنیکی فراڈ میں ملوث افراد کی لسٹ میں ایک اور اضافہ ہوگیا ۔
بھاٹیہ نامی شخص کے ساتھ ساتھ نئی دہلی کے 41 سالہ گگن لامبا اور 34 سالہ ہرشد مدان اور فرید آباد کے 33 سالہ وکاش گپتا پر کمپیوٹر فراڈ کی سازش اور وائر فراڈ کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ۔
ان نوسر بازوں کے کمپیوٹر فراڈ سے 20،000 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کئی بھارتی ملک کے اندراور بیرون ملک بہت سے فراڈ میں ملوث ہیں جن سے پردہ اٹھتا چلا جا رہا ہے۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری ،بھارت کے ہر تکنیکی کاروبار پر سخت سے سخت قانون سازی کرے اور اس کے گرد گھیرا تنگ کرے۔








