بھارت پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بچوں، خواتین اور بزرگوں تک کو حقوق نہیں مل رہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر کے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ کشمیر فورم کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن کا موضوع ’’بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی خودمختاری اور امن کی بحالی کو درپیش چیلنجز‘‘ تھا۔ کنونشن تقریب میں …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر کے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ کشمیر فورم کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن کا موضوع ’’بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی خودمختاری اور امن کی بحالی کو درپیش چیلنجز‘‘ تھا۔ کنونشن تقریب میں چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی محمد رفیق پردیسی، جنرل سیکریٹری انور منصور خان، وائس چیئرمین کنور محمد دلشاد، شوکت بسرا، سابق وزیردفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی، سابق ہائی کمشنر عبدالباسط، سابق سفیر و تجزیہ کار جاوید حفیظ، چیئرپرسن جموں کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ و پاک کشمیر ویمن الائنس عظمی گل، وائس چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم کنور محمد دلشاداور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں، خواتین اور بزرگوں تک کو حقوق نہیں مل رہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں روزانہ انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، بھارت کے 5 اگست کے لاک ڈاون کے بعد عالمی رائے عامہ بھارت کے مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین کا خوف دلا کر اسلحہ خریدتا ہے، بھارت کے سارے اسلحہ کا رخ پاکستان کی طرف ہے، بھارتی فوج کا بڑا حصہ مقبوضہ کشمیر میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہ کچھ کر رہا ہے جو تاریخ انسانیت میں کبھی نہیں ہوا، بھارت بلوچستان کو پاکستان سے توڑنا چاہتا ہے، تنگ نظر اور نفرت آمیز رویے کے بھارتی ہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں شہریت دی جارہی ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا بھارتی اشیا کی پابندیوں کا آغاز کرے، تمام مسلمانوں اور مسلم ممالک کو بھارتی اشیا کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ تمام کشمیری دھڑے اب ایک ہوجائیں، ورلڈ کشمیر فورم بھارتی مظالم دنیا کو دکھاتا رہے گا، یورپ انسانی حقوق کے لئے سرگرم رہتا ہےتو بھارتی مظالم کے خلاف بھی آگے آئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر موومنٹ کو آخری حد تک لے کر جائیں گے۔ جنرل سیکریٹری ورلڈ کشمیر فورم جسٹس ریٹائرڈ انور منصور خان نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرے، بھارت شملہ معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے، شملہ معاہدے کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیر میں کوئی اقدام اپنی مرضی سے نہیں کرسکتا، یہ حقیقت ہے کہ کشمیر کسی طرح بھارت کا حصہ نہیں۔ سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا کہ پوری دنیا کی انسانیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاون لمحہ فکریہ ہے، بھارت پر عالمی دباو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ہر فورم پر اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔ عظمی گل نے کہا کہ کشمیریوں کو حقوق دینے کا وقت اور کب آنا ہے، کب تک بھارتی مظالم پہ روتے رہیں گے، اب وقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا  اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے، سابق سفیر جاوید حفیظ نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پارلیمنٹ کو آگے آنا ہوگا، دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں بھارتی مظالم بتانے ہوں گے۔ کنونشن کے اختتام پر سربراہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروقی نے خصوصی دعا کرائی۔