26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی، دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹی...

بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی، دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سکواڈز کا اعلان

- Advertisement -

نئی دہلی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ساتھ ساتھ دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سکواڈز کا اعلان کر دیا، ریگولر کپتان ویرات کوہلی کالی آندھی کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کریں گے ان کی جگہ روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے، کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دوبارہ ذمہ داری نبھائیں گے، مہندرا سنگھ دھونی کو پہلی بار سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، ہرڈک پانڈیا فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دورہ آسٹریلیا میں بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ریشبھ پانٹ اور دنیش کارتھک ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں روہت شرما ویسٹ انڈیز جبکہ کوہلی کینگروز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119361

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں