امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

Strategy
Strategy

نیویارک ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر گندم کے دسمبر کے لیے سودے 15.25 سینٹ بڑھ کر 5.02 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے دسمبر کے لیے سودے 7 سینٹ بڑھ کر 3.68 ڈالر فی بشل جبکہ سویا بین کے نومبر کے لیے سودے 4 سینٹ اضافے کے ساتھ 8.46 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔