ایل پی جی گیس سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی

عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر)ڈیرہ ڈاکٹر حامد صدیق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کے ہمراہ بنوں روڈ اور چشمہ روڈ پر ایل پی جی گیس سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 30 جون (اے پی پی):عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر)ڈیرہ ڈاکٹر حامد صدیق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کے ہمراہ بنوں روڈ اور چشمہ روڈ پر ایل پی جی گیس سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔کارروائی کے دوران اوگرا کے نوٹیفائیڈ ریٹس کی خلاف ورزی کرنے پر 7 ایل پی جی ایجنسیوں/ دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ تمام خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانونی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنا قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام ایل پی جی ڈیلرز کو اوگرا کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات اور قانونی نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ آئندہ بھی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف نہ صرف دکانیں سیل کی جائیں گی بلکہ قانون کے مطابق مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھی بھجوایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

مزید خبریں