وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام جمہوری قوتوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی و عوامی فلاح کےلئے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،مریم نواز شریف

مزید خبریں
لاہور۔30جون (اے پی پی):وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام جمہوری قوتوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر تمام جمہوری قوتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوامی حقوق کے تحفظ اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام ہی ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے، پارلیمان کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کا فروغ ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارلیمانی نظام عوام کے مسائل کے حل اور ان کی آواز کو فیصلہ سازی کا حصہ بنانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے، قانون سازی کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی جمہوریت کا بنیادی ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں بلکہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت متعین کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات خصوصا خواتین اور نوجوانوں کی موثر نمائندگی جمہوری نظام کو مزید مضبوط اور فعال بناتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور شفاف حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گڈ گورننس، موثر قانون سازی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔








