توہین مذہب کیس، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیلیں بدھ کو تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا
توہین مذہب کیس، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیلیں بدھ کو تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):سپریم کورٹ نے توہین مذہب کیس میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان قیصر ایوب اور آمون علی کی اپیلوں کی سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ اپیلیں بدھ کے روز تین رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔سماعت منگل کو سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوئی جہاں عدالت نے پالیسی کے مطابق مقدمہ تین رکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔
ملزمان قیصر ایوب اور آمون علی نے اپنے خلاف سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف 2011ء میں ضلع تلہ گنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بعد ازاں انہیں سزائے موت سنائی گئی۔ اب سپریم کورٹ بدھ کے روز تین رکنی بینچ کے سامنے ان اپیلوں کی سماعت کرے گی۔








