وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ پاور پلانٹس پر عائد لیوی سے متعلق سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور مزید سماعت ملتوی کر دی۔
پرائیویٹ پاور پلانٹس پر لیوی کیس ، وفاقی آئینی عدالت کا نیپرا سمیت فریقین کو نوٹس جاری ،سماعت ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ پاور پلانٹس پر عائد لیوی سے متعلق سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور مزید سماعت ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی جس کے دوران جسٹس عامر فاروق نے متعدد اہم سوالات اٹھائے۔ بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔








