مانسہرہ کے علاقے ناران میں سہوچ رافٹنگ پوائنٹ کے قریب لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
مانسہرہ، لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 30 جون (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقے ناران میں سہوچ رافٹنگ پوائنٹ کے قریب لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ناران ریسکیو سٹیشن سے ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں سہوچ کے رہاشی لقمان، ریاست اور بلال زخمی ہو ئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ناران ہسپتال منتقل کیا، تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔








