بھارت کو انفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس جاری کرنے کے امریکی فیصلے سے سٹریٹجک استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہونگے۔پاکستان کا بھارت کو انفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس جاری کرنے کے امریکی فیصلے پر رد عمل

65

بھارت کو انفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس جاری کرنے کے امریکی فیصلے سے سٹریٹجک استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہونگےپاکستان کا بھارت کو انفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس جاری کرنے کے امریکی فیصلے پر رد عمل

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو انفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس جاری کرنے کے امریکی فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتیازی سلوک اور استثنیٰ پسندی کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے سٹریٹجک استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہونگے۔ جمعرات کومیڈیا کے استفسار پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بغیر کسی امتیازی سلوک اور مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ایڈوانس ٹیکنالوجیز کا حصول اور استعمال تمام ریاستوں کا حق ہے، پاکستان تمام ملکوں پر متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں اور ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کی مکمل پاسداری پر زور دیتا ہے۔ پاکستان نے تمام ملکوں سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اپنی ایکسپورٹ کنٹرول پالیسیوں کا جائزہ لیں جو پاکستان کی قومی سلامتی سے براہ راست متصادم ہوں۔