اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سخت اور مضبوط اپوزیشن جمہوریت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر کہتے رہے کہ پاکستان …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سخت اور مضبوط اپوزیشن جمہوریت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر کہتے رہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر پائے گی مگر سب نے دیکھا کہ تحریک انصاف نے نہ صرف خیبرپختونخوا میں اپنی مدت پوری کی بلکہ عام انتخابات میں ملک میں سب سے زیادہ سیٹیں بھی حاصل کر لی ہیں۔ حکومت سازی کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنا رہی ہے، تینوں حکومتیں بنانے میں تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ ارکان کی تعداد مکمل ہے۔









