لاہور۔5 اگست (اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار، انڈین اسٹیبلشمنٹ، بھارتی فوج اور را کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست سے اس خطے کا ہٹلر نریندر مودی اور فاشسٹ بی جے پی کشمیری عوام پر ظلم و …
بھارت کیخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
لاہور۔5 اگست (اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار، انڈین اسٹیبلشمنٹ، بھارتی فوج اور را کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست سے اس خطے کا ہٹلر نریندر مودی اور فاشسٹ بی جے پی کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں، نوجوانوں پر ریاستی جبر و استبداد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک سال پہلے نریندر مودی نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کو ختم کر کے بھارتی گھس بیٹھیوں سے وادی کو آلودہ کرنے کی سازش کی،22 کروڑ پاکستانی عوام، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے سیاسی مفادات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی جنت نظیر وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔








