بھارت کی آسٹریلیا سے ایل این جی کی درآمدی نرخ کم کروانے کے لئے بات چیت شروع

نئی دہلی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی)بھارت نے قطر کے بعد آسٹریلیا سے بھی ایل این جی کی درآمدی نرخ کم کروانے کے لئے بات چیت شروع کر دی۔بھارتی کمپنی پیٹرونیٹ نے 2009 میں ایگزون موبل کارپوریشن سے سالانہ 1.5 ملین ٹن ایل این جی کی درآمد کا 20 سالہ مدت کا معاہدہ کیا تھا۔اس وقت پیٹرونیٹ نے آسٹریلیا سے تیل کی قیمت کے4.5 فیصد تک ایل این جی …

نئی دہلی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی)بھارت نے قطر کے بعد آسٹریلیا سے بھی ایل این جی کی درآمدی نرخ کم کروانے کے لئے بات چیت شروع کر دی۔بھارتی کمپنی پیٹرونیٹ نے 2009 میں ایگزون موبل کارپوریشن سے سالانہ 1.5 ملین ٹن ایل این جی کی درآمد کا 20 سالہ مدت کا معاہدہ کیا تھا۔اس وقت پیٹرونیٹ نے آسٹریلیا سے تیل کی قیمت کے4.5 فیصد تک ایل این جی قیمت ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور معاہدے کے تحت جنوری 2017 سے بھارت کو گیارہ سے 13ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ آسٹریلیا کی طرف سے ایل این جی کی درآمد شروع کر دی گئی تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرنے کے باعث بھارت بھی ایل این جی کے نرخوں میں کمی چاہتا ہے جس کے لئے انھوں نے دوبارہ سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔بھارتی وزیرتیل درمیندرہ پرادھن کے مطابق بھارت قطر سے پہلے ہی ایل این جی کے نرخ کم کروا چکا ہے جس کا مقصد کم قیمت میں عوام کو درآمدی ایندھن کی فراہمی ہے۔

Leave a Reply