بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، آئی ایس پی آر

167

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے ۔آزاد کشمیر میں بھمبر کے قریب خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ اتوا کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبھر کے قریب خنجر سیکٹر میں آر پی جی سیون اور خود کارگرنیڈ لانچر سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔