35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی کی وجہ سے...

بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی کی وجہ سے پچھلی سات دہائیوں سے جنوبی ایشیاءکا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی کی وجہ سے پچھلی سات دہائیوں سے جنوبی ایشیاءکا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی بحالی اور بھارت سے بہتر تعلقات کے لیے بھارت سے کئی مرتبہ مذاکرات کیے ہیں جن کو بھارت نے جان بوجھ کر سبوتاژ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات ناممکن ہیں اور ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اور کور ایشو ہے جس کے حل کے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر کوششیں برُی طر ح ناکام ہوئی ہیں جس کے لیے ہمارے سفارت کاروںکی کوشش اور کردار قابل تعریف ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں