بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعہ انتخابی جیت حاصل کرنے کی ایک احمقانہ کوشش تھی ،م سید ذوالفقار بخاری

54
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کی چیٹس میں وہ سب کچھ ہے جو وزیر اعظم مودی کے پاگل پن کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے ہیں۔زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعہ انتخابی جیت حاصل کرنے کی ایک احمقانہ کوشش تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے لوگوں کی زندگیوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں رکھتے تھے۔زلفی بخاری نے کہا کہ نریندری مودی دنیا کے لئے ایک خطرہ ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقدام اٹھاتے ہوئے اس سارے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔