بھارت کی دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 255 رنز پر ڈھیر،

116
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ویشاکھا پٹنم ۔ 19 نومبر (اے پی پی) بھارت کی دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 98 رنز بنا کر مجموعی طور پر 298 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان ویرات کوہلی 56 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ قبل ازیں انگلش ٹیم بھارت کی پہلی اننگز 455 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 255 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ میں 110 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، سٹوکس 70 اور بیئرسٹو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایشون نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔