بھارت کی ناگپور ٹیسٹ میں گرفت مضبوط بھارت نے اپنی پہلی اننگز 610 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی،

ناگپور ۔ 26 نومبر (اے پی پی) بھارت کی ناگپور ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، میچ کے تیسرے روز بھارت نے 405 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی پہلی اننگز 610 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ ویرات کوہلی نے 213 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ چیتشوار پجارا اور روہیت شرما نے سنچریاں بنائیں۔ دلروان پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے 384 رنز درکار ہیں۔ کرونا رتنے 11 اور تھریمانے 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔