بھارت کی ٹیم سوریہ کمار یادیو کی قیادت میں کل جنوبی افریقا پہنچے ہوگی ، میزبان ٹیم کے خلاف 4ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

75

نئی دہلی ۔4نومبر (اے پی پی):بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کل منگل کو جنوبی افریقا پہنچے گی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کماریادیو کریں گے ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ایڈن مارکرم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8نومبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ کنگسمیڈ،ڈربن میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 10نومبر کو سینٹ جارج پارک،کیبیخا میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ13 نومبر کو سپر سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادیو کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر )، رنکو سنگھ، تلک ورما، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رمندیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، وجے کمار ویشا ، اویش خان اور یش دیال شامل ہیں