بھارت کے زیر اہتمام انتخابات کشمیریوں کے مفادات پر کاری ضرب ہیں، مشترکہ حریت قیادت

107

سرینگر ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںمشترکہ حریت قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی تسلط اور آئین کے تحت ہونے والا ہرنام نہاد الیکشن کشمیریوں کے مفادات پر کاری ضرب ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا ہم اُن ظالموں کو ووٹ دے کر ان کے ہاتھ کیسے مضبوط کرسکتے ہیں جنہوں نے شیر خوار معصوم بچیوں مریم اورازریٰ کو اپنی ماﺅں کی شفقت سے محروم کیا اور ہمیں اپنے لخت جگروں کی مسخ شدہ لاشیں وصول کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردہ پنچایتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی تسلط کے تحت ہونے والے نام نہاد اسمبلی، بھارتی پارلیمان ، بلدیاتی یا پنچایتی انتخابات کشمیریوں کے مفادات پر کاری ایک ضرب ہیں۔