بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر کے نوجوان برہان وانی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں ،مشال ملک

126

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہےکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر کے نوجوان برہان وانی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر میں برہان وانی کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہا رحریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مظفر برہان وانی کے یوم شہادت پراپنے ایک وڈیو پیغام میں کیا ہے کہ عظیم ہیں وہ لوگ جو شہادت کا انتخاب کرتے ہیں ، تاہم عظیم ترین ہیں وہ لوگ جن کا انتخاب خود شہادت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کا دن شہیدوں کا دن ہے جب ایک جوان ،خوبصورت ،دلیر اور مرد مجاہد نے نہتے ہونے کے باوجود بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ ہم تمھاری غلامی کو نہیں مانتے ۔ہم حق اور سچ کو مانتے ہیں اورجب تک سانس ہے اپنی جنت کی حفاظت کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کو کتنے سال گزر گئے ہیں،بھارتی کی آرمی آج بھی ڈری ہوئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے ،ہڑتال ہے ،وہاں کے لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ایک شہید کی شہادت لاکھوںہندستان کی آرمی پے بھاری ہے ۔انھوں نے کہا کی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر ہماری جنت ہے جس کی حفاظت شہیدوں نے کی ہے۔یہ جنت اللہ تعالی نے ہمیں دی ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہمیں فتح نصیب نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ وہ دن ضرور آے گا کہ جب ہم آزادی کا سورج دیکھیں گے اور آزاد فضا میں سانس لیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے غلامی کو نہ پہلے مانا نہ اب مانے گے اور نہ ہی آئندہ مانے گے ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر کے نوجوان برہان وانی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں ۔تحریک آزادی کشمیر میں برہان وانی کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔کشمیری عوام کسی بھی صورت بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کریں گے۔