راولپنڈی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوئوں کو ثابت کرنے کے شواہد موجود نہیں ہیں، بھارت چاہے تو پاکستان سے مبینہ کیمپوں کا محل وقوع شیئر کرے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف …
بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوئوں کو ثابت کرنے کے شواہد موجود نہیں ہیں، میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوئوں کو ثابت کرنے کے شواہد موجود نہیں ہیں، بھارت چاہے تو پاکستان سے مبینہ کیمپوں کا محل وقوع شیئر کرے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوئوں کو ثابت کرنے کے شواہد موجود نہیں ہیں، منگل کو غیر ملکی سفارتکاروں اور ذرائع ابلاغ کو کنٹرول لائن کے ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا اور حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے بھارت سے کہا کہ اگر بھارت چاہے تو پاکستان سے مبینہ کیمپوں کا محل وقوع شیئر کرے۔









