بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھےاینکرپرسن کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے اینکرپرسن کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے۔ گودی میڈیا پر بیٹھے اینکر پرسن ارنب گوسوامی کشمیری مسلمان رہنماؤں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہے، بھارتی ’’را‘‘کے ایجنٹ ارنب گوسوامی نے مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان دیا ہے۔ ریپبلک ٹی وی پر ارنب گوسوامی نے کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، وائٹ کالر جہاد چل …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے اینکرپرسن کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے۔ گودی میڈیا پر بیٹھے اینکر پرسن ارنب گوسوامی کشمیری مسلمان رہنماؤں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہے، بھارتی ’’را‘‘کے ایجنٹ ارنب گوسوامی نے مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان دیا ہے۔

ریپبلک ٹی وی پر ارنب گوسوامی نے کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، وائٹ کالر جہاد چل رہا ہے، مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ، تم منافق ہو آپ پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر خوب داد ملتی ہے، یہ جعلی سیکولر اور دھوکے باز ہیں جو اگلے چند دن خاموش رہیں گے، یہ دھوکے باز، یہ محبوبہ مفتی جیسے منافق، یہ فکری فراڈ ہیں، وائٹ کالر جہاد’ جیسے الفاظ کا بار بار استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف منظّم نفرت کا بیانیہ تیار کرنے کی واضح مثال ہیں۔

مزید خبریں