بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی، گھی اور دیگر اشیاء خوردنوش سمیت یوریا کھاد برآمد

92
بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی، گھی اور دیگر اشیاء خوردنوش سمیت یوریا کھاد برآمد

پشاور۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پشاورپولیس نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی، گھی اور دیگر اشیاء خوردنوش سمیت یوریا کھاد کو برآمد کرلیا۔

سرکاری نرخ کو یقینی بنانے اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر برآمد کی گئی اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔تھانہ سربند کی حدود میں واقع گودام سے برآمد شدہ سامان میں 140عدد سونا یوریا کھاد ، 55ہزار کلوگرام گھی اور بھاری مقدار میں چینی شامل ہے۔