23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومضلعی خبریںبھلوال سٹی پولیس نے 24 گھنٹوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل ڈھونڈ...

بھلوال سٹی پولیس نے 24 گھنٹوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل ڈھونڈ کر شہری کے حوالے کر دیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 23 فروری (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے24 گھنٹوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل بازیاب کر کے شہری کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال سرگودھا میں کھلی کچہری کے دوران بولنے کی صلاحیت سے محروم شہری ڈی پی او کو پیش ہوا۔

شہری نے ڈی پی او کو اپنے چوری شدہ موٹر سائیکل کی ریکوری کی بابت درخواست دی،جس پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے ایس ایچ او بھلوال سٹی کو 24 گھنٹوں میں موٹر سائیکل ڈھونڈ کر دینے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس ایچ او بھلوال سٹی نے 24 گھنٹوں میں ہی موٹر سائیکل کو ڈھونڈ کر شہری کے حوالے کر دیا ۔ شہری نے سرگودھا پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں