بھوانہ میں بھی ستھرا پنجاب پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا.

79

چنیوٹ۔ 15 جنوری (اے پی پی):بھوانہ میں بھی ستھرا پنجاب پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ثاقب خان چدھڑ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، تاجر رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ مشینری کے ساتھ شہر میں مارچ کے دوران عوام کو صفائی کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ثاقب خان چدھڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا، "صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کرنے سے زیادہ صفائی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔” ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے عوام پر زور دیا کہ وہ صفائی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں۔یہ منصوبہ چنیوٹ اور بھوانہ کے شہریوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔