بھکر۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی۔چیک پوسٹ داجل محمد یونس خان سب انسپکٹر کی نگرانی میں شجاعت علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کی پولیس ٹیم نے ای پولیس ایپ کا موثر استعمال کرتے ہوئے منظور حسین کوجعلی چیک کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ۔
ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیاگیاجبکہ ایک اور کارروائی میں ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے داجل چیک پوسٹ پر تعینات عملہ نے ٹرک نمبری 103 سے 1250 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ۔ڈرائیور محمد انور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر دیا گیا۔