بھکر۔ 23 دسمبر (اے پی پی):فوڈ سیفٹی ٹیم کی بروقت کارروائی میں 300 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیاگیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر محکمہ لائیو اسٹاک کی مدد سے داجل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی سے گوشت برآمد ہوا۔ رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تھا۔
بدبو دار گوشت کی سٹوریج اور فروخت پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ موقع پر کی گئی جانچ میں گوشت ناقابل استعمال اور انسانی صحت کیلیے نقصان دہ پایا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔