بھکر،مسیحی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

110

بھکر۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھکر میں کرسمس کے حوالہ سے مسیحی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمٰن اولکھ،

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شبانہ کوثر نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ مسیحی برادری کی وطن عزیز کیلئے بے مثال خدمات ہیں۔

تقریب میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اورحکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کیلئے ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کو سراہا گیا۔