بھکر۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):بھکر پولیس کی سرچ آپریشن کے دوران کارروائیوں میں 05 ملزمان اشتہاری،04 ناجائز اسلحہ ہولڈر اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیاگیا۔سرچ آپریشن کے دوران تھانہ حیات خان شہید پولیس نے دو ناجائز اسلحہ ہولڈر اور ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سرامہاجر پولیس نے ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ کلورکوٹ پولیس نے ایک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔تھانہ جنڈانوالہ پولیس نے اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم اسلحہ ناجائز رکھنے والا اور 02 ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیے۔