بھکر، سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کی زیر صدارت گنے کے کرشنگ سیزن میں ایکسل لوڈنگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

117
Crushing season
Crushing season

بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر نے اپنے دفتر میں گنے کے کرشنگ سیزن میں ایکسل لوڈنگ اور مقررہ حد سے تجاوز کرنیوالے ٹرالیوں اور فرشوں کی حوصلہ شکنی اور انکے خلاف ایکشن کے حوالہ سے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں گنے کے کاشتکار ،کسان ،شوگر ملز انتظامیہ سمیت پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔

سیکرٹری آر ٹی ملک شیر بہادر نے گنے کے کاشتکاروں سے کہا کہ موٹر وہیکل رولز 1969 کے مطابق ٹرالیاں اور فرشوں کے سائز مقرر ہیں ،جس کےمطابق مال بردار گاڑیوں اور فرشوں کی اونچائی 8 فٹ اور فرشے کی لمبائی زیادہ سے ذیادہ 20 تا 28 فٹ سے تجاوز نہ کرے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ حکومت ہدایات کے مطابق اور موٹر وہیکل رولز 1969 کے تحت حادثات سے بچاو کیلئے کرشنگ سیزن سے پہلے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔