بھکر، منشیات فروش سے دوکلو400گرام چرس اور دیگر مال مسروقہ برآمد

129
Arrested
Arrested

بھکر۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے ایک ملزم سے دوکلو400گرام چرس اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے چرس اور 14 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لیں۔

ایس ڈی پی او دریا خان ساجد محمود سوہل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان انسپکٹر ملک عمران یعقوب اور پولیس ٹیم نے چوری چکاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئےملزم غلام یاسین ولد اللہ بخش سکنہ کلور کوٹ کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے