بھکر۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنر ظفر حسن نقوی کا سٹی ہسپتال کا دورہ،انچارج سٹی ہسپتال ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب بھی موجود تھے۔اس موقع پر انچارج سٹی ہسپتال نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر کو مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کی بہتری کیلئے ہدایت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال سروسز پر اظہار اطمینان کیا ۔علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے