بھکر ،پولیس کا بھکاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 مقدمات درج

بھکر پولیس تھانہ سٹی بھکر نےجرائم پیشہ اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا۔

بھکر۔ 08 جون (اے پی پی):بھکر پولیس تھانہ سٹی بھکر نےجرائم پیشہ اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر ملک قیصر اقبال سب انسپکٹر معہ پولیس ٹیم نے پیشہ ور بھکاریوں اور جرائمہ پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 03 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے دورانِ کریک ڈاؤن 02 افراد کو کرایہ داری ایکٹ اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھی گرفتار کیا، جبکہ ایک مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا ۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا،کارروائی کے دوران مجموعی طور پر چھ مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور قانون شکن افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔