ایبٹ آباد میں 11 جون تک ہیٹ ویو کا امکان،انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 8 سے 11 جون تک ضلع بھر میں شدید ہیٹ ویو اور درجہ حرارت میں اضافے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات دے دی ہیں

ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 8 سے 11 جون تک ضلع بھر میں شدید ہیٹ ویو اور درجہ حرارت میں اضافے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات دے دی ہیں،انتظامیہ کے مطابق شہری صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں،زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں،بزرگوں،بچوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط برتنے جبکہ کسانوں اور زمینداروں سے مال مویشیوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ضلعی کنٹرول روم،ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔