گوجرانوالہ،بارش میں نکاسیٔ آب کے لیے ہنگامی اقدامات، کمشنر محمد علی کا مختلف علاقوں کا دورہ

"شہریوں کو بارش کے دوران ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ ادارے نکاسیٔ آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔” — کمشنر گوجرانوالہ محمد علی

گوجرانوالہ۔ 25 جولائی (اے پی پی):مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے شمسی چوک انڈر پاس، سوئی گیس روڈ، پنڈی بائی پاس، سیالکوٹ روڈ اور پیپلز کالونی،مکی روڈ سمیت شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقام پر پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر محمد علی نے پیپلز کالونی میں واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا، جہاں پر مجموعی طور پر 11 میں سے 7 پمپ خراب پائے گئے، جس پر انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرتے ہوئے 5۔مذید پمپس منگوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مون سون سیزن میں اس نوعیت کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے فوری طور نئے پمپ منگوانے اور خراب پمپوں کی مرمت و بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ فعال ہونے چاہئیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہو اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

مزید خبریں