بھکر ، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

125
DPO Bhakkar Muhammad Abdullah Lak

بھکر۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی جا رہی ہے اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی شروع ہے ۔

عارضی ناکہ بندی پوائنٹ لگا کر گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس حصہ لے رہی ہے۔ڈی پی او بھکر کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شر پسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔