بھکر میں ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز، ادارہ جاتی تیاریوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی کی ہدایت پر ضلع میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر ادارہ جاتی تیاریوں، وسائل اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں چوتھی موک ایکسرسائز منعقد کی گئی۔

بھکر۔17 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی کی ہدایت پر ضلع میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر ادارہ جاتی تیاریوں، وسائل اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں چوتھی موک ایکسرسائز منعقد کی گئی۔ مختلف محکموں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل، حفاظتی اقدامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

جبکہ ضلع میں فی الحال سیلابی صورتحال تسلی بخش ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپر بند کی مضبوطی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ محکمہ لائیو سٹاک دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کو ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کے تحفظ، سایہ، صاف پانی، چارے اور دیگر احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے بھی جاری انتظامات اور متعلقہ محکموں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔