بھکر پولیس کی بہترین کارروائی، متعدد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ A کیٹیگری کا اشتہاری ملزم گرفتار

بھکر پولیس کی بہترین کارروائی، متعدد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ A کیٹیگری کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ۔

بھکر ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس کی بہترین کارروائی، متعدد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ A کیٹیگری کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابقڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی بہترین قیادت میں انچارج چیک پوسٹ داجل انسپکٹر غلام شبیر عباسی معہ محمد اشرف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے ناکہ بندی و چیکنگ کے دوران ای پولیس پوسٹ کے مؤثر استعمال سے بھکر پولیس کو مطلوب A کیٹیگری کا اشتہاری ملزم رحیم اللہ ولد نوروز خان قوم پٹھان سکنہ ضلع ساؤتھ وزیرستان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم متعدد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور کافی عرصہ سے روپوش تھا، جو ڈکیتی، اقدامِ قتل اور دورانِ ڈکیتی فائرنگ سے زخمی کرنے جیسی سنگین وارداتوں میں بھکر پولیس تھانہ سٹی دریا خان کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سٹی دریا خان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر نے بہترین کارروائی پر انچارج چیک پوسٹ داجل انسپکٹر غلام شبیر عباسی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ناکہ بندی و چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں