بھکر پولیس کی سرچ اپریشن کے دوران کاروائی،15ملزمان گرفتار

133
جیکسن پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

بھکر۔ 16 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران 13 ملزمان اشتہاری،02 اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا۔وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو کرائم فری بنانے کے لیےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد عبداللہ کے احکامات پر بھکر پولیس جرائم پیشہ افراد کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلیے سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ،

سرچ اپریشن کا مقصد اسلحہ منشیات کا خاتمہ اور اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانا۔تھانہ سٹی بھکر پولیس نے 06 ملزمان اشتہاری اور ایک اسلحہ ناجائز برامد کر لیا۔تھانہ سراۓ مہاجر پولیس نے ایک منشیات فروش نجیب اللہ سے 20 لیٹر شراب اور ایک ملزم اشتہاری غضنفر عباس کو گرفتار کر لیا ۔

تھانہ منکیرہ پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران 01 اسلحے ناجائز برامد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا جبکہ تھانہ جنڈانوالہ پولیس نے 02 ملزمان اشتہاری اور تھانہ حیدرآباد پولیس نے 04 ملزمان اشتہاری فزیکلی گرفتار کر لیے۔