بہارہ کہو، پارک روڈ، ٹھلیاں، لائف سٹائل ریڈنسی،ایف 14اورایف 15 میں ہاﺅسنگ سکیموں پر کام جاری ہے، ذرائع فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاﺅنڈیشن

124

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاﺅنڈیشن کے6 ہاوسنگ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گھروں کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملیگی،حکومت گھروں پر قابوں پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاﺅنڈیشن کے ذرائع کے مطابق فاﺅنڈیشن کے جاری منصوبوں میں بہارہ کہو ہاﺅسنگ سکیم، پارک روڈ ہاﺅسنگ سکیم، ٹھلیاں ہاﺅسنگ سکیم، لائف سٹائل ریڈنسی پراجیکٹ ، ہاﺅسنگ سیکم ایف 14اور ہاﺅسنگ سکیم ایف 15 شامل ہیں۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاونڈیشن کے ذرائع نے بتایاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آبا میں جاری گھروں کے بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔