بہاماس کو ایک اور سمندری طوفان کا سامنا

83

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) سمندری موسمی طوفان ہمبرٹو کے بہاماس پہنچنے کے خطرے کے باعث عہدے داروں نے اپنی امدادی کارروائیاں معطل کر دیں ہیں اور ایئر پورٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔امدادی ٹیمیں بہامس میں کیٹیگری فائیو کے طوفان ڈوریان سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔بہاماس کے وزیر اعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈوریان بہامس کی تاریخ کا بدترین طوفان تھا جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 1300 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔سمندری طوفان پر نظر رکھنے والے مرکز نے کہا ہے کہ شمال مغربی بہاماس میں طوفان کا خطرہ ہے۔مرکز نے کہا ہے کہ اس وقت طوفان بہاماس سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اور اس ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ہمبرٹو کے بارے میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ بہاماس سے امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ جائے گا جس کے بعد وہ فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا جائے گا۔اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ جب یہ طوفان فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھے گا تو اس کی طاقت میں اضافہ ہو جائے گا۔